آزاد کشمیر میں منکی پاکس کے دو کیسز سامنے آگئے

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(زاہد بشیر چودھری)آزاد کشمیر سماہنی کے مضافاتی علاقے بنڈی میں منکی پاکس کے دو کیس سامنے آ گئے۔
سعودی عرب سے گھر واپس آنے والے متاثرہ شخص کی بیوی بھی مرض کا شکار ہو گئی، محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ افراد کے گھر پہنچ گئی، علاقہ میں مائیکرو لاک ڈاون لگا دیا گیا۔
کیس سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی، انتظامیہ کے تعاون سے مائیکرو لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی میں خصوصی وارڈ بنا دیا گیا جہاں ایسے کیسز کو کرنٹائن کیا جائے گا۔
ڈی ایچ او بھمبر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں منکی پاکس کی روک تھام کے لئے رینڈم ٹیسٹ کئے جائیں گے، متاثرہ افراد کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں :ایف بی آر میں گریڈ 21 کے 11 افسروں کے تقرر و تبادلے