یونان میں گرفتار پاکستانی اینکر پرسن مونا خان کی ٹیلیفونک گفتگو سامنے آ گئی

May 25, 2024 | 18:27:PM

 (24 نیوز) یونان میں قومی پرچم لہرانے کی کوشش کرنے پر گرفتار پاکستانی اینکر پرسن اور ایتھلیٹ مونا خان کی ان کے کوچ محمد یوسف سے مبینہ گفتگو منظرِ عام پر آ گئی۔

یونان میں گرفتار پاکستانی ایتھلیٹ و اینکر پرسن مونا خان نے اپنے کوچ محمد یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس وقت ڈاؤن ٹاؤن کی کسی جیل میں بند کیا گیا ہے، سمجھ نہیں آئی کہ مجھے کس لیے گرفتار کیا گیا، میں پاکستان کا پرچم ہاتھوں میں لیے ماؤنٹ اولمپئس جانا چاہ رہی تھی، میرے ہمراہ 30 دیگر لوگ بھی تھے، انہوں نے سب کی قومیت پوچھی، جب انہیں علم ہوا کہ میں پاکستانی ہوں تو میرا پاسپورٹ مجھ سے لے لیا اور پولیس سٹیشن لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان سے پاکستانی خاتون صحافی گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن میں اہلکاروں نے ایک گھنٹہ میری اشیاء کی تلاشی لی، جب آنے کی وجہ پوچھی تو میں نے بتایا کہ پاکستان کا پرچم لہرانے آئی ہوں، کچھ نہ ملنے پر مجھے انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ سے اہلکار بلا کر مجھے ایک ہیڈ آفس لے گئے، اس ہیڈ آفس میں دوبارہ تلاشی کے بعد مجھے 5 گھنٹے بٹھائے رکھا گیا، میرے استسفار پر انہوں نے ویزا چیک کرنے کا مطالبہ کیا، جب کچھ نہ ملا, ویزے کی کلئیریفیکیشن مل گئی تو مجھے کہا کہ آپ ہمارے ملک میں نا پسندیدہ شخصیت ہیں، ان سے کہا کہ اگر میں اتنی ناپسندیدہ تھی تو امیگریشن پر منع کرتے میں بیٹے کے ساتھ واپس چلی جاتی۔

مونا خان نے کوچ کو بتایا کہ میرے پاس کلمہ بھی تھا پوچھنے پر بتایا کہ جس طرح آپ لوگوں کے لیے مسیح ہیں ہمارے لیے کلمہ ہے، انہوں نے اس کے بعد مجھے 5، 6 گھنٹے بٹھاے رکھا، اب معلوم نہیں کہ یہ کون سا علاقہ ہے یہ جیل کہاں پر ہے، اگر اپنے ملک کے لیے جیل کاٹنی ہے تو سو بسمہ اللہ، ان کے منہ پر کہہ دیا ہے تم مجھے کیا ڈی پورٹ کرو گے جہاں میرے ملک کی عزت نہ ہو وہاں نہیں رہنا چاہتی۔

انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سب اس لیے کر رہے ہیں کہ ایک پاکستانی خاتون کیسے یونان کے بلند پہاڑ پر پاکستانی پرچم لہرا سکتی ہے، انہیں بتایا کہ اپنا بچہ چھوڑ کر پرچم لہرانے آئی ہوں، یونانی حکام نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گرفتار کیا، ایک یونانی افسر نشے کی حالت میں تھا اس کے منہ سے بدبو آ رہی تھی, میں نے انہیں کہا کہ میں اس جگہ نہیں رہنا چاہتی جہاں میرے ملک کی عزت نہ ہو، میں نے اپنے سفارت خانے بھی ایک پیغام چھوڑ دیا ہے۔دوسری جانب مونا خان کے کوچ محمد یوسف نے کہا کہ انشاءاللہ میں جلد پاکستان حکومت اور تمام اداروں سے رابطہ کرتا ہوں۔

مزیدخبریں