نوشہروفیروز: گرمی کی شدت کے باعث 2 افراد جاں بحق، درجنوں بیہوش

May 25, 2024 | 18:58:PM
نوشہروفیروز: گرمی کی شدت کے باعث 2 افراد جاں بحق، درجنوں بیہوش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہریار جوکھیو) ضلع نوشہروفیروز میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 2 افراد جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہو گئے۔
نوشہروفیروز میں آج گرمی کی شدید لہردرجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ جانے سے شہری مفلوج ہوکر رہ گئے، گرمی سے بچنے کے لئے نہروں کا رخ کرنے والے کنڈیارو کے مکین 2 بھائی جمشید اور فہیم ولد  انور ابڑو سہڑا نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے،  دونوں بھائیوں کو بیہوشی کی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر امتحانات میں 2 جعلی امیدوار پیپر دیتے پکڑے گئے، پھر کیا ہوا؟

دوسری جانب شدید گرمی کی تاب نا لاتے ہوئے وین میں سفر کرنے والا مسافر نوشہروفیروز بائی پاس پر فوت ہوگیا، مسافر کو اس کے ساتھی پرائیویٹ کار کے ذریعے اپنے ساتھ  واپس اپنے گاؤں لے گئے، فوت ہونے والا بزرگ سیون کے قریبی گاؤں کا مکین تھا۔
خیال رہے کہ شدید گرمی اور طویل لوڈ شیڈنگ سے بزرگ، بچے اور تنگ گھروں میں رہنے والی خواتین شدید پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔