پشاور: گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کے اوقات کار تبدیل

May 25, 2024 | 20:26:PM
پشاور: گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں کے اوقات کار تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی صوبہ بھر کے سکولوں کے اوکات کار تبدیل کر دیئے گئے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی صوبہ بھر کے سکولوں کے اوکات کار میں تبدیلی کر دی گئی، اوکات کار میں تبدیلی کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر امتحانات میں 2 جعلی امیدوار پیپر دیتے پکڑے گئے

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں سکول اب صبح 7 بجے لگا کریں گے، پرائمری سکولوں میں چھٹی 11 بجے، ہائی اور ہائیرسیکنڈری سکولوں میں 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سکولوں کے اوکات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔