آج رات تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

May 25, 2024 | 20:45:PM
آج رات تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )ملک بھر میں جاری گرمی کی حالیہ لہر نے  انسان تو انسان چرند پرند کو متاثر کیا ہے ، ایسے میں اب محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں گردآلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکانہے ،  تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ  دن کے اوقات میں شدید گرم/ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے ، اس دوران درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان  ہے ۔

خیبرپختونخواکے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے ،

 تاہم مالاکنڈ اور کوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجابکے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان  ہے ، اس دوران درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان  ہے ، مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان  ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم ر ہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان  ہے ،اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ گرد آلود ہوائیں ،جھکڑ چلنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، اس دوران بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان  ہے ۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ،آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، موہنجوداڑو 50، جیکب آباد 49، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن، سبی، لاڑکانہ، روہڑی، سکھر، تربت 48، بہاولپور، خیرپوراور سکرنڈ میں47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شدید گرمی کے بعد معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی