کانگو وائرس سے 2افراد کی موت، اٹک میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمدعمران) کانگو وائرس سے 2 افرا دکی اموات کے بعد اٹک میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کانگو وائرس کے حملے کے بعد ضلع بھر میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 کے تحت مویشی منڈیاں لگانے اور جانوروں کے بین الصوبائی وبین اضلاعی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 30 مئی تک رہے گی، اب تک ضلع بھر میں کانگو وائرس سے 2 افراد کی موت کا سرکاری سطح پر تصدیق ہو چکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اہم خبر ،محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی نویدسنا دی