اٹک: کار ٹریلر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Nov 25, 2023 | 08:59:AM

(ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع اٹک میں فتح جنگ انٹرچینج کے قریب کار ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہے، نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  کار کی باڈی کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان سے چلا گیا۔

مزید پڑھیں :  اسرائیل کا چار روز بعد غزہ میں پھر سے قتل وغارت گری کا اعلان

قصور میں چونیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نعش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں