معروف گلوکار سلیم رضا کو بچھڑے 40 برس بیت گئے

Nov 25, 2023 | 10:11:AM

(ویب ڈیسک) ماضی کے معروف گلوکار سلیم رضا کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے، مرحوم کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ان کے گائے گیت آج بھی زبان زد عام ہیں۔

پرسوز اور سحر انگیز آواز کے مالک گلوکار سلیم رضا 4 مارچ 1932ء کو مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے فوری بعد وہ اہل خانہ کے ساتھ لاہور آ گئے، شروع ہی سے ان کی آواز میں سوز و گداز تھا۔

ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کیا اور یہی آواز انہیں فلمی دنیا تک لے آئی، 1955ء میں فلم ’’نوکر‘‘ سے فلمی صنعت میں قدم رکھا اور اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’’قاتل‘‘ میں ان کے گائے گیتوں کو بہت پذیرائی ملی۔

مزید پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ کا لاہور میں رات گئے داتا دربار آئی ہسپتال کا دورہ

گلوکار سلیم رضا کو اصل شہرت 1957ء میں فلم ’’7 لاکھ‘‘ کے گیتوں سے ملی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں آواز کا جادو جگایا، گلوکار کو نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، بعد ازاں وہ کینیڈا چلے گئے جہاں انہوں نے 1975ء میں موسیقی کا ایک سکول قائم کیا، 25 نومبر 1983ء کو سلیم رضا کینیڈا میں ہی انتقال کر گئے۔

مزیدخبریں