(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی، جسٹس شاہد بلال حسن 27 نومبر کو درخواست پر ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے ۔
درخواست ایڈووکیٹ محمد مقسط سلیم کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں الیکشن کمیشن، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر موثر ہوچکی ہے، 15نومبر کو نگران وزیراعظم کی مدت مکمل ہوچکی ہے ، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم نہیں رہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آندھی، تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی