علی امین گنڈا پور کا احتجاج سے ایک بار پھر بھاگنے کی کوشش,کارکنان نے گھیر لیا

Nov 25, 2024 | 00:43:AM
علی امین گنڈا پور کا احتجاج سے ایک بار پھر بھاگنے کی کوشش,کارکنان نے گھیر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے احتجاج میں کارکنوں سے تکرار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے علی امین کی گاڑی کو گھیر رکھا ہے اور نعرے لگا رہے ہیں کہ اڈیالہ جانا ہے،اس موقع پر علی امین کا کہنا تھاکہ کہیں نہیں جا رہا ریسٹ ایریا میں جاکر وضو کرتے ہیں نماز پڑھتے ہیں پھر آتے ہیں۔

اس پر وہاں موجود کارکن بھی ان کی بات مان لیتے ہیں اور انہیں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ حضرو انٹرچینج تک پہنچا ہے، اس قافلے میں بشریٰ بی بی بھی شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا قافلہ پنجاب میں داخل ہو گیا