ملکی معیشت میں بہتری،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،133ارب روپے موصول

Nov 25, 2024 | 10:41:AM

( احمد منصور)ملکی معیشت کی بحالی کے لئے حکومتی ثمرات نظر آنے لگے،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ستمبر 2023 سے اب تک 133 ارب سے زائد رقم وصول 87343 سے زائد بجلی چور گرفتار کیے گئے۔

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات، انسداد بجلی چوری مہم،ملکی معیشت کی بحالی کے لئے حکومتی ثمرات نظر آنے لگے،رپورٹ کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان میں ستمبر 2023 سے اب تک 133 ارب سے زائد رقم وصول کیے گئے۔

ضرورپڑھیں:گوگل میپ کے دکھائے راستے پر جاتے گاڑی زیر تعمیر پل سے گر گئی،3 افراد ہلاک

ستمبر 2023 سے اب تک 87343 سے زائد بجلی چور گرفتارکیے گئے،گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 1 ارب اور 65 لاکھ سے زائد رقم وصول کی گئی ،گزشتہ ہفتے کے دوران 314 بجلی چور گرفتارکیے گئے۔

متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں