(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ڈانسراورارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑہ کی نئی انسٹاگرام اسٹوری نے مداحوں کوپریشان کردیا ۔
ملائکہ اروڑہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جس میں ریلیشن شپ سے متعلق تین آپشنز تھے رشتے میں، سنگل اور ہا ہا ہا یعنی قہقہے۔
ملائکہ نے مزاحیہ انداز میں تیسرے آپشن یعنی قہقہے کا انتخاب کیا جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا کہ وہ سنگل ہیں یا اب بھی ارجن کپور کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔
ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی جانب سے تعلقات ختم ہونے کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا گیا،تاہم ارجن کپور خود کو ایک تقریب کے دوران سنگل کہہ کر تعلقات ختم ہونے کی افواہوں کو ہوا دے چکے ہیں۔
دوسری طرف ارجن کپور نے اپنے ماضی کی جدوجہد اور تنہائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ 2014 میں اپنی والدہ کی وفات کے بعد وہ گہرے صدمے میں مبتلا رہے،شہرت حاصل کرنے کے باوجود فلم "عشق زادے" اور"ٹو اسٹیٹس" جیسی ہٹ فلموں کے بعد بھی ان کی ذاتی زندگی میں انہیں تنہائی کا سامنا رہا۔
یہ بھی پڑھیں:"کس سے شادی کرنا چاہتی ہوں؟" رشمیکا مندنا نے اشارہ دے دیا
ارجن کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیوں کی طرف خود کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنی ترقی اور خود کی دیکھ بھال کو ضروری قرار دیا۔
یاد رہے کہ ارجن کپور حال ہی میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم "سنگھم اگین" میں منفی کردار کرتے نظر آئے تھے جسے شائقین نے بےحد سراہا۔