عدالت کاعارف والا سے گزشتہ روز گرفتار پی ٹی آئی کے142کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

Nov 25, 2024 | 19:06:PM

(شہزاد احمد) عدالت نےگزشتہ روز  ساہیوال سے گرفتار پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے تمام رہنما و کارکنان رہا کردیا۔  

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ساہیوال میں گرفتار پی ٹی آئی عارف والا کے رہنماؤں راجہ طالع سعید، چوہدری نعیم ابراہیم، میاں مراد بھٹی ایڈووکیٹ سمیت 142 گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا،عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کر دیا،سول جج ساہیوال کی عدالت نے رہائی کا حکم دیا۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو گزشتہ روز ساہیوال پولیس نے گرفتار کیا تھا،پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار اراکین اسمبلی راجہ طالع سعید، چوہدری نعیم ابراھیم، میاں مراد بھٹی کو حراست میں لیا تھا،پارٹی راہنما عارف والا سے قافلے کی قیادت میں اسلام آباد جا رہے تھے کہ انہیں ساہیوال میں روک لیا گیا تھا۔ 

 یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد: پی ٹی آئی قافلوں کی متوقع آمد، پولیس اور رینجرز نے پوزیشن سنبھال لیں،گرفتاریاں شروع

مزیدخبریں