دنیائے کرکٹ کے وہ بڑے نام جنہیں آئی پی ایل کی کسی ٹیم نے نہیں خریدا

Nov 25, 2024 | 21:17:PM

 (24 نیوز)انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سیزن 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی 2 روزہ تقریب گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا تا ہم کرکٹ کی دنیا کے کچھ بڑے نام ایسے بھی تھے جنہیں کسی بھی فرنچائز نے اپنے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کے لیے 10 فرنچائزز نے دنیا کے بہترین کھلاڑی اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر دیے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت پر آئی پی آیل کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی۔سپر جائنٹس نے  رشبھ پنٹ کو 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا، جس کے بعد پنت آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔

مزیدپڑھیں:راولپنڈی اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ

فرنچائزز نے جہاں کھلاڑیوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے وہیں دنیائے کرکٹ کے کچھ ایسے بڑے نام بھی ہیں جنہیں آئی پی ایل 2025 کے لیے کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ان میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی، اففانستان کے مجیب الرحمان، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور گلین فلپس کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔

اس کے علاوہ بھارت کے اجنکیا راہانے، پرتھوی شاہ، ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ، آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ایلکس کیری، انگلینڈ کے تجربہ کار اسپنر عادل رشید، معین علی ، جونی بیئر اسٹو، زمبابوے کے سکند رضا کو بھی کسی فرنچائز نے خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔آئی پی ایل 2025 اس ٹورنامنٹ کا 18 واں ایڈیشن ہوگا جو اگلے سال مارچ سے مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں