(وقاص عظیم) وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے بجٹ خسارے کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، وفاقی حکومت کی خالص آمدن ایک ہزار 406 ارب جبکہ اخراجات 2 ہزار 420 ارب روپے سے زائد ہیں۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے قرضوں پر سود کی مد میں ایک ہزار 379 ارب روپے خرچ کیے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر بجٹ خسارہ ایک ہزار 14 ارب روپے ریکارڈ ہوا، صوبوں نے 51.54 ارب روپے کم خرچ کرکے وفاق کو فائدہ پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کام کرنیوالی 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینو فیکچرنگ لائسنس معطل
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 962 ارب 80 کروڑ روپے پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے قومی محاصل میں سے صوبوں میں 1088 ارب روپے تقسیم کیے، 3 ماہ میں دفاع پر 343 ارب، پنشن پر203 ارب روپے خرچ ہوئے۔
اس کے علاوہ 3 ماہ میں حکومتی امور پر 132 ارب خرچ ہوئے۔