ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوجائیں خبردار

Oct 25, 2024 | 11:23:AM
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوجائیں خبردار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے آخری موقع,30نومبرتک شہری فوری لرنراورفوری لائسنس بنوا سکیں گے,30نومبرکےبعدموٹرسائیکلسٹ کولرنرپرمٹ ٹائم پریڈ42یوم مکمل کرناہونگے.

 تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نےموٹرسائیکلسٹ کولائسنس کےحصول میں خصوصی رعایت دی تھی،  ترجمان ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے کہ 30نومبر کے بعد 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا، موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنےوالے30نومبرسےپہلےسہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری، سیمنٹ کا ریٹ گر گیا،فی بوری کتنے کی ہو گئی؟اہم خبر سامنے آ گئی
یکم دسمبر سے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس پربڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا،30نومبرتک انتظاروقطارسےبچنےکیلئےبڑےشہروں میں24گھنٹے2شفٹوں میں لائسنسنگ سنٹرکام کررہے۔
گزشتہ ماہ سے جاری سہولت سے 11 لاکھ سے زائد شہریوں نے فائدہ اٹھایا اور لائسنس حاصل کیے، دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا خود اعتمادی کی پہچان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: گرمی رہے گی یا بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی