پنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ کے 24 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ

Oct 25, 2024 | 12:28:PM
پنڈی ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ کے 24 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 344رنز بناکرآؤٹ ہوئی جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم کے دوسری اننگز میں 24 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا، انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر  دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر  24 رنز بنا لیے، بین ڈکٹ 12، زیک کروانے 2 اور اولی پوپ ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پاکستان کو ابھی بھی  53 رنز کی برتری حاصل ہے، پاکستان کی جانب سے نعمان علی 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

پاکستان کی پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 134رنز کی شاندار اننگز کھیلی،ساجد خان48 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے،نعمان علی 45،شان مسعود26اور صائم ایوب نے 19رنز بنائے, انگلینڈ کے ریحان احمد نے 4اور شعیب بشیر نے 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 73 رنز کے مجموعی اسکور پر اننگز کا آغاز کیا، پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔شان مسعود اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تو دونوں نے 16،16 رنز بنا رکھے  تھے، پاکستان کا مجموعی سکور 99 ہوا تو چوتھی وکٹ کپتان شان مسعود کی گری انہوں نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ محمد رضوان کی گری انہیں ریحان احمد نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا، رضوان نے 25 رنز بنائے، سلمان آغا صرف ایک رنز بنا سکے انہیں بھی ریحان احمد نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔

177 کے مجموعی سکور پر عامر جمال 14 رنز بنا کر ریحان احمد کا شکار بنے۔ نعمان علی 45 رنز شعیب بشیر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:’’ڈیوڈ وارنر کپتان بن سکیں گے ‘‘ کرکٹ آسٹریلیا نے پابندی اٹھا لی