انڈے مزید مہنگے،چکن فی کلو کتنے کا ہو گیا؟

Oct 25, 2024 | 12:43:PM

(ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟فارمی انڈے مزید مہنگے ہوگئے، انڈوں کی قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

گزشتہ روز فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 309 روپے تھی جس میں مزید دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن قیمت 311 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 13 روپے کی کمی ہونے سے مرغی کا گوشت 577 ر وپے کلو ہو گیا تھا،مرغی کے گوشت کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری، سیمنٹ کا ریٹ گر گیا،فی بوری کتنے کی ہو گئی؟اہم خبر سامنے آ گئی

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 398 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 384 پر مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں