سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،فی تولہ سستا ہو گیا

Oct 25, 2024 | 14:10:PM
سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،فی تولہ سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کا فی تولہ بھاؤ 800 روپے کم ہو گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہو گئی، 10 گرام سونا 686 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 726 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری، سیمنٹ کا ریٹ گر گیا،فی بوری کتنے کی ہو گئی؟اہم خبر سامنے آ گئی