لاہوریوں کو سموگ کیخلاف اعلان جنگ کرنا پڑے گا :مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد)صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کا گرین ایریا 3۔ 3 فیصد ہے،لاہوریوں کو سموگ کیخلاف اعلان جنگ کرنا پڑے گا،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑکوں پر نہیں چل سکتیں۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ لاہور کا گرین ایریا 3۔ 3 فیصد ہے ،لاہوری ہیٹ آئی لینڈ میں رہ رہے ہیں، سموگ خود نہیں آتی،ہم اسے لاتے ہیں،بھارت سے 30فیصدسموگ آتی ہے ،سال کے365 میں سے 275دن ہمارے لیے مضرصحت ہیں،8 سے 9سال میں سموگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک دم خاتمہ ممکن نہیں، ان کاکہنا تھاکہ اقبال ٹاؤن، سرکلرروڈ، شملہ پہاڑی کے علاقوں میں اے کیو لیول بہت زیادہ ہے، اسلام پورہ،شاہدرہ،شادباغ،گلشن راوی،بادامی باغ میں بھی اے کیولیول زیادہ ہے ۔
صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ سموگ آنے سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ نے سموگ کے تدارک کے لیے پلان مرتب کیا، شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم ایکشن پلان مرتب کیا،7سو بھٹوں کو مسمار، 256 بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرایاگیا،15 ہزار دورے کیے 180 کو مسمار کیا گیا ، 721 انڈسٹریز یونٹس کو سیل کیاگیا، صنعتوں کی چمنیوں سے کالا دھواں کسی صورت نہیں نکلنا ہوگا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 6 لاکھ ایکڑ پر چاول کی فصل کاشت کی گئی، فصلوں کو آگ لگانے پر 400 سے زاید مقدمات درج کیے گئے،اس سیزن میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پورا سیزن بند کیاگیا،پنجاب کابینہ نے وہیکل ایمونشن سسٹم کے ایکٹ میں ترمیم کردی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری محکموں میں عوامی سہولیات میں بہتری کی ضرورت ہے: گورنر پنجاب