(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی ) نے لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ اور تشدد کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما مسرت جمشید چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسرت جمشید چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ،مسرت جمشید چیمہ کو لاری اڈہ اور شفیق آباد میں درج نئے مقدمات میں پیش کیا گیا،جہاں پولیس نےدونوں مقدمات میں ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی اورجوڈیشل ریمانڈ میں 13 دنوں کی توسیع کر تے ہوئےخاتون رہنماکو 8 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مسرت جمشید چیمہ پر 5اکتوبر کو لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ اور تشدد اور کارکنان کو اکسانے کا الزام ہے، ملزمہ اور دیگر رہنماوں پر پولیس پر تشدد کی پلاننگ کا الزام ہے،ملزمان کیخلاف تھانہ لاری اڈہ٫٫ تھانہ مستی گیٹ٫ تھانہ اسلام پورہ اور تھانہ شفیق آباد میں مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی سندھ کا 26 ویں آئینی ترمیم کی خوشی میں ریلیاں نکالے کا اعلان