مریم نواز کوعلی امین تو دور آپ کےکرپٹ لیڈر کانام لینےکا بھی شوق نہیں،عظمیٰ بخاری

Sep 25, 2024 | 18:16:PM

(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے  بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز علی امین تو دور آپ کے کرپٹ لیڈر کا بھی نام لینا مناسب نہیں سمجھتی, تقریروں میں نام ان کے لیے جاتے ہیں جو اس قابل ہوں۔

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز علی امین گنڈاپور  تو دور آپ کے کرپٹ لیڈر کا بھی نام لینا مناسب نہیں سمجھتی, تقریروں میں نام ان کے لیے جاتے ہیں جو اس قابل ہوں, نہ آپ اس قابل ہیں نہ آپ کے لیڈر اس قابل ہے جن کا نام لیاجائے,مریم نواز کو دہشتگردوں کے نام لینے کا شوق نہیں ہے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ  ایک خاتون لیڈر کے متعلق غلاظت بکتے شرم نہیں آتی الٹا ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں, جن کے اپنے گھروں میں بہن بیٹیوں کی عزت نہ ہو وہ دوسرے کی بہن بیٹی کو عزت کیسے دے سکتے؟  ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں لوگ مہنگائی، غربت ،بے روزگاری اور دہشتگردی سے پریشان ہیں,خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی کو پنجاب کی وزیراعلی کے بارے میں مغلظات بکنے کا بڑا شوق ہے، مریم نواز کے شیشہ دکھانے پر اتنی تکلیف ہو رہی ہے تو ان کے متعلق گندی زبان استعمال کرتے شرم کیوں نہیں آتی؟ 

انہوں نے مزیدکہا کہ مریم نواز پنجاب میں کسان پیکج،الیکٹرک بائکس، اپنی چھت اپنا گھر، طلبہ کو سکالرشپ دے رہی ہیں,خیبرپختونخوا کے کالجز اور یونیورسٹیز فنڈز نہ ہونے سے بند ہورہے ہیں ,پنجاب میں نیا این ایس آئی ٹی بن رہا ,پنجاب میں کسانوں کو ٹریکٹر مل رہے،ٹیوب ویلز سولر پر منتقل ہونے جارہے ,علی امین پختونوں کو مولا جٹ والی بھڑکیں مارکے پیٹ بھر رہے ہیں , پنجاب کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے کے پی کے تیزی سے تنزلی کی جانب گامزن ہے , مریم ایک ریکارڈ یافتہ دہشت گرد شخص کو قانون اور امن و امان کا سبق پڑھانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پولیس نے محفل موسیقی الٹ دی،گلوکار،دلہا،رشتہ داروں کی دوڑیں،ویڈیو وائرل 

مزیدخبریں