ایف بی آر کا منی بجٹ نہ لانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی بجٹ نہ لانے کا اعلان کردیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف یکم اکتوبر سے کارروائی شروع کردی جائے گی، ایف بی آر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ہدف پورا کر لے گا، انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ 50 ارب روپے کا اضافی ٹیکس جمع ہوگا، بجلی اور گیس کمپنیوں سے سیلز ٹیکس کی وصولی ہوجائے گی، ایڈوانس ٹیکس کی مد میں بھی ٹیکس اکٹھا ہوجائے گا، جولائی سے ستمبر تک 2600 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع ہوگا، ستمبر میں 1200 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا جائے گا۔
ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ ریٹیلرز کو بات چیت کا موقع دے رہے ہیں، یکم اکتوبر سے نان فائلرز پر پابندیوں کا اطلاق ہوگا، نان فائلرز جائیداد اور گاڑیوں کی خریداری نہیں کرسکیں گے، نان فائلرز بین الاقوامی سفر اور کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے سے محروم ہوجائیں گے، نان فائلرز میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی نان فائلرز پر پابندیاں لگانے کی منظوری، ایف بی آر نے خبردار کر دیا
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے نان فائلرز پر پابندیاں لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔