قاضی فائز عیسیٰ کو فلفور رخصت ہو جانا چاہیے:شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر علی ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو فلفور اپنا ٹائم پورا کر کے رخصت ہو جانا چاہیے۔
مری میں میڈیا سے گفتگو میڈیا سے کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سیاسی عدم استحکام و انتشار کا شکار ہے،ملک کو آئین کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،آئینی ترمیم ہو رہی ہے اور پارلیمنٹ بے خبر ہے، وزیر اعظم شہباز شریف تک سب بے خبر ہیں،قاضی فائز عیسی صاحب کو فلفور اپنا ٹائم پورا کر کے رخصت ہو جانا چاہیے۔
پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا، لیکن کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا،رات کی تاریکی میں آئین پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی،عوام کے مینڈیٹ کو بھی چوری کیا گیا،موجودہ حکومت عوامی حمایت حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو چھوڑ دیا ،عمران خان کرپشن ختم کرنے آئے تھے آج کرپشن 10 گنا بڑھ چکی ،
یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کےبطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی