آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دیدی

Sep 25, 2024 | 21:04:PM
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر غور کیا گیا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی، جس کی پہلی قسط 1.1 ارب ڈالر جلد ملنے کا امکان ہے، قرض پروگرام آئندہ 37 ماہ کے لئے منظور ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ لایا جائے گا یا نہیں؟ ایف بی آر نے بتا دیا

پاکستان کا قرض پروگرام اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست تھا، آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر قرض 5 فیصد سے کم شرح سود پر منظور ہوا۔