نیویارک: عطاءاللہ تارڑ کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، باہمی تعلقات پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) امریکی ریاست نیویارک میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، یہ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوئی۔
اس موقع پر عطاءاللہ تارڑ اور رجب طیب اردوان نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات پر بات چیت کی اور ایک دوسرے کے لیے خیرسگالی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دیدی
ماہرین کی جانب سے یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان جاری تعلقات اور تعاون کے فروغ کے تناظر میں اہمیت کی حامل قرار دی جارہی ہے۔