حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق چوزے کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔
اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے، کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی سنگین معاملہ ہے: سعد رفیق
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کر دیا گیا ہے۔