(عامر بھٹی) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید 1.1 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جبکہ مجموعی مہنگائی کی شرح 26.94 فیصد پر پہنچ گئی ہے ۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 15اشیاء مہنگی اور 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی
حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 20.83 ، پیاز 14.43فیصد ،چکن 11.64اور آٹا 4.92 فیصد سستا ہوا دیگر سستی ہونے والی اشیاء میں انڈے ، کیلے اور لہسن جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ،آلو 1.80فیصد ،گھی 0.70فیصد اور چینی کی قیمت میں 0.60 فیصد اضافہ ہوا۔