سندھ حکومت کا بدھ کو عام تعطیل کا اعلان

Apr 26, 2024 | 17:58:PM

(24 نیوز )محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سندھ حکومت نے نے یکم مئی  کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق یکم مئی  بروز بدھ صوبے میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے، تمام تعلیمی ادارے بلدیاتی کاونسلز بھی بند رہیں گی،بااختیار اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں : روپے کا ڈالر پر زور چل گیا،دیگر کرنسیوں کا کرارا جواب

مزیدخبریں