امریکا :بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی ، ایلون مسک نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ایکس (ٹویٹر) اور الیکٹرک کاربنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے امریکا میں بچوں کی شرح پیدائش میں خطرناک حد تک کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا معدومیت کی جانب بڑھ رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر عالمی ادارے کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں شرح پیدائش بدتر ہے تو امریکا میں خطرناک حد تک گر چکی ہے ، اس ٹویٹ کی اہم بات وہ رپورٹ ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی شرح پیدائش ایک صدی میں اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، 2023 میں شرح پیدائش فی عورت 1.62 تک گر گئی ہے جو کہ حکومت کی جانب سے 1930 کی دہائی میں ٹریکنگ شروع کرنے کے بعد سے اب تک سب سے کم ہے۔
While many other countries are worse, America is trending towards extinction! https://t.co/x6ak0T1k5r
— Elon Musk (@elonmusk) April 25, 2024
یہ بھی پڑھیں : موسلا دھار بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا