بلوچستان:مختلف شہروں میں دھماکےاور تھانوں پر حملے،اسٹنٹ کمشنر سمیت 3افراد شدید زخمی

Aug 26, 2024 | 00:01:AM
بلوچستان:مختلف شہروں میں دھماکےاور تھانوں پر حملے،اسٹنٹ کمشنر سمیت 3افراد شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عیسیٰ ترین)کوئٹہ،گوادر ، مستونگ،سبی  اور قلات میں دھماکے ،پولیس سٹیشن اور لیویز اہلکاروں پر حملے ہوئے جس کے نتیجے میں اسٹنٹ کمشنر اور 2 اہلکار شدید زخمی جبکہ  معجزاتی طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں  قمبرانی روڈ پر  کیچی بیگ تھانے کے ساتھ دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا ،  دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر موقع سے شواہد اکھٹے کرنے شروع کئے۔ 

 تجارتی  لحاظ سے پاکستان کیلئے سب سے اہم بندرگاہ گوادر  میں بھی  نامعلوم مسلح افراد کا جیونی میں پولیس تھانے پر حملہ ہوا ہے ،   پولیس ذرائع  کے مطابق حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سنٹر تھا نے پر کیا گیا ، حملے میں پولیس تھانے کے ساتھ کھڑی2گاڑیوں کو نقصان پہنچا ، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

بلوچستان کے علاقے سبی میں کریکر دھماکہ ہوا جہاں  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ترین چوک میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ہینڈگرنیڈ سے حملہ کیا،ہینڈ گرنیڈ زوردار دھماکہ کے ساتھ بلاسٹ ہوا،  ترین چوک پر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا،خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکہ کی جگہ پرجزوی کھڈا پڑ گیا،نامعلوم موٹرسائیکل سوار واردات کے بعد فرار ہوگئے جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کو محصور کرکے تفیتیش شروع کردی۔
ضلع مستونگ میں بائی پاس کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے پاس بھی دھماکہ ہوا ،انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  نامعلوم شرپسندوں نے ٹریک کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، دھماکے سے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے، علاوہ ازیں مستونگ کے  کھڈ کوچہ میں لیوئز فورس کے تھانے پر نامعلوم افراد کا حملہ ہواجس سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم حملے کی وجہ سے کوئٹہ کراچی ہائی وے پر ٹریفک معطل کیا گیا ہے پولیس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹریفک کو مستونگ میں روک دیا گیا۔

 قلات میں مہلبی کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد کا لیویز موبائل پر حملہ ہوا ،لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں 2لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں،لیویز فورس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب لاسی سمیت دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں،مسلح افراد نے ٹول پلازہ اور پرنس عبد الکریم ففٹی بیڈڈ ہسپتال پر قبضہ کرلیا ہے ،قلات مسلح افراد نے مہلبی کے قریب قومی شاہراھ پر بنے پل کو دھماکے سے اڑادیا ،قلات مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ، فائرنگ کے تبادلے کی وجہ سے کوئٹہ کراچی شاہراھ کو بند کردیا گیا ہے ۔ 

  یہ بھی پڑھیں: ژوب میں زلزلے کے جھٹکے