پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی

Aug 26, 2024 | 00:09:AM
پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی
کیپشن: بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی سمیٹنے والے پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ٹرافی کے ہمراہ
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی سمیٹ لی۔

سری لنکن نیول اکیڈمی میں منعقدہ سیلنگ کے مقابلے میں سری لنکا، پاکستان، چائنہ اور انڈین نیول اکیڈمیز کے کیڈٹس نے حصہ لیا، مقابلے لیزر ریڈیل اور انٹرپرائز کیٹگریز میں منعقد کیے گئے، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے لیزر ریڈیل کیٹگری میں  سلور اور انٹرپرائز کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا، سری لنکن نیول چیف وائس ایڈمرل پرینتھا پریرا نے فاتح کیڈٹس کو میڈلز اور ٹرافی سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان نیول اکیڈمی کی فاتح ٹیم آفیسر کیڈٹس سید ساخر علی شاہ، سعد بن خالد اور محمد عبداللہ اکرم پر مشتمل تھی، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے فاتح کیڈٹس کو مبارکباد دی، بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کارکردگی پاکستان نیول اکیڈمی کی پیشہ ورانہ تربیت کا ثبوت ہے۔