یمن میں کشتی ڈوب گئی ، 13 تارکین وطن ہلاک ، متعدد لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یمن کے سمندر میں کشتی الٹنے سے 13 تارکین وطن ہلاک جبکہ 14 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کشتی میں 25 ایتھوپیا اور دو یمنی شہری سوار تھے، یمن کے صوبہ تعز کے ساحل کے قریب سے گزرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی۔
بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے کشتی حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے ، ہلاک ہونے والوں میں 11 مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان:مختلف شہروں میں دھماکےاور تھانوں پر حملے،اسٹنٹ کمشنر سمیت 3افراد شدید زخمی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ، یہ واضح نہیں ہے کہ کشتی ڈوبنے کی وجہ کیا تھی۔
واضح رہے جولائی میں بھی یمن کے شہر تعز کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔