اولمپئن ارشد ندیم کی زندگی کے نشیب وفراز پر اسٹیج ڈرامہ بن گیا

قومی ہیروکی زندگی پر فلم میں ان کا کردار کرنےکے لیے مختلف فن کاروں کانام لیاجارہاہے

Aug 26, 2024 | 10:30:AM
اولمپئن ارشد ندیم کی زندگی کے نشیب وفراز پر اسٹیج ڈرامہ بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے  ایتھلیٹ ارشد ندیم کی زندگی پرفلم بنانے کی باتیں ہورہی ہیں لیکن ان کی زندگی پر اسٹیج ڈرامہ بن بھی  گیا ہے جس کانام”اچھو نیزے باز“ رکھا گیا ہے.

یہ ڈرامہ لاہور کے مقامی تھیٹر میں 23 اگست سے پیش کیاجارہا ہے،اس ڈرامے کی کہانی ارشدندیم کی زندگی کے نشیب و فراز اورجدوجہدکے گرد گھومتی ہے،ڈرامے میں اولمپئن ارشد ندیم کا کردار اداکارساقی خان کر رہے ہیں،ڈرامہ کی دیگر مرکزی کاسٹ میں آفرین پری، فیروزہ علی،رینا ملتانی، فرح خان،رضی خان، عقیل حیدر سمیت دیگرفن کار شامل ہیں،اس ڈرامے کے ڈائریکٹر ڈاکٹراجمل ملک اورپروڈیوسر محمد یوسف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خالدہ ریاست ، پی ٹی وی ڈراموں کے سنہرے دورکی باکمال اداکارہ

ڈرامے کے ڈائریکٹر اور رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ارشد ندیم کا نک نیم ”اچھو“ ہے، بچپن میں انہیں اچھو کہاجاتا تھا،ارشد ندیم کے کارنامے نے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیابلکہ یہ ہماری نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل بھی ہیں. ارشد ندیم کی زندگی پر اسٹیج ڈرامہ بنانے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ نوجوانوں کو یہ بتایاجائے  کہ نامور ایتھلیٹ نے کن نامساعد حالات میں رہ کر یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے کوئی بھی انجام نہ دے سکا،خوشی ہے"اچھو نیزے باز"ڈرامہ عوام میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔