(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤکی کامیڈی ہارر فلم"استری 2" باکس آفس پر بزنس کے ریکارڈقائم کررہی ہے جس کاانہوں نے 6کروڑ روپے معاوضہ لیا ہےلیکن راجکمار راؤنے اپنی پہلی فلم کامعاوضہ کتنالیاتھا؟پہلی باراداکارنے خود ہی انکشاف کردیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجکمار راؤ نے 2010ء میں ریلیز ہونے والی فلم "لوو سیکس اور دھوکہ"سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کا معاوضہ صرف 11ہزار بھارتی روپے تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی منتقل ہونے کے بعد راجکمار راؤ نے اداکاری کی تلاش میں ڈیڑھ سال تک بہت دوڑ بھاگ کی لیکن کوئی کردار نہ مل سکاجس کےبعد انہیں ایک اشتہار مل گیا،اسی جگہ ان کی ملاقات کاسٹنگ ڈائریکٹر اتل مونگیا سے ہوئی اور انہوں نے راجکمار راؤ کو آڈیشن کیلئے بلالیا۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ علی عباسی اور نیمل خاورکی شادی کی پانچویں سالگرہ ،خوبصورت تصاویرشیئر کردیں
راجکمار راؤ کااس حوالے سے کہناہے کہ جب میں پہلی بار آڈیشن دینے گیا تو میں نے عجیب وغریب کپڑے پہنے ہوئے تھے جسے دیکھ کر مجھ سے سوال ہوا کہ کیا پہن رکھا ہے؟ کیا آپ کے پاس پہننے کیلئے کوئی اور لباس نہیں؟ میں نے اسی لباس میں آڈیشن دیا اور ڈائریکٹر کومیرا آڈیشن پسند آگیا،اس اشتہار کیلئے مجھے اپنا کچھ وزن بھی کم کرنا پڑا جو میں نے باآسانی کرلیا لیکن اس کا مجھے کوئی معاوضہ نہیں ملاتھا۔
راجکمار راؤ کے مطابق بعد ازاں مجھے پہلی فلم کے لیے 11000 بھارتی روپے ملے لیکن میں نے یہ فلم پیسے کے لیے نہیں کی تھی بلکہ اس وقت میرے لیے کام اہم تھا جس کا میں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔