کراچی: یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے فیصلے کیخلاف ملازمین نے سٹورز پر تالے لگادئیے

Aug 26, 2024 | 16:21:PM

( بسیم افتخار)کراچی میں یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے فیصلے کیخلاف ملازمین نے سٹورز پر تالے لگا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈیفنس یوٹیلٹی سٹورز پر کمپیوٹرائز سیلز سسٹم بھی بند کر دیا گیا، ملازمین کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک سٹورز نہیں کھولیں گے۔

اس کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز پر کمپیوٹرائز سیلز سسٹم بند ہونے پر  سیل متاثر ہونے لگی،یومیہ فی یوٹیلٹی سٹورز کی اوسطاً لاکھوں روپے کی سیل محض چند ہزار پر آ گئی۔

محمد ناصر سٹور انچارج  کا کہنا ہے کہ  تالا بندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے، اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے عوامی ادارے کو ایک دم بند کرنا نا انصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نومی انصاری اور انوشے اشرف کی شادی کیوں نہ ہوسکی؟اہم انکشاف سامنے آگیا

شہری کا کہناہے  کہ سٹور کھلنے اوراشیاء سستی ہونی چاہیئے،ہمیشہ کے لیے یوٹیلٹی سٹورز بند ہونے کا فیصلہ درست نہیں۔

مزیدخبریں