پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سےملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور ) پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی کیاومنگ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سےملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا،دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بھائی چارے کے ثبوت کے طور پر جاری دوطرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا۔
دورے پر آئے ہوئے معزز مہمان نے پاک فوج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
قبل ازیں جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل لی کیاومنگ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع