حکمران کوئی ریلیف نہیں دے رہے،28 اگست کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی :لیاقت بلوچ

Aug 26, 2024 | 18:20:PM
حکمران کوئی ریلیف نہیں دے رہے،28 اگست کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی :لیاقت بلوچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 28 اگست کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی,ہڑتال کا فیصلہ عوام کا اپنا فیصلہ ہےتاجربرادری نے متفقہ فیصلہ کیا ہے,نجی وسرکاری ملازمین کا فیصلہ ہے کہ حکمران کوئی ریلیف نہیں دے رہے۔

 جماعت اسلامی کے نائب امیر  لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی انتہائی مہنگی ہے اور پٹرول عوام کے لیے سستا ہو سکتا ہے,حکومت نے ٹیکسز کے زریعے پٹرول کو  ناقابل استعمال بنا دیا ہے ,وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو بلیک میل کر رہی ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 28 اگست کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی ,ہڑتال کا فیصلہ عوام کا اپنا فیصلہ ہے تاجر برادری نے متفقہ فیصلہ کیا ہے ,نجی و سرکاری ملازمین کا فیصلہ ہے کہ حکمران کوئی ریلیف نہیں دے رہے ,تاجر برادری اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کیے گئے ہیں اور تمام افراد نے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کی ہے ,اگر حکومت نے اس ہڑتال کو روکنے کی کوشش کی تو حکومت ملک انارکی میں دھکیل دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے 14دن دھرنا دیا اس موقع پر مزاکرات ہوئے ,معائدہ ہوا اور وزرا نے اس پر دستخط کیے اور دھرنے میں اسے تسلیم کیا,معائدے کے مطابق آئی پی پیز پر نظر ثانی کے لیے 30دن کا وقت طے پایہ تھا ,معائدے میں طے پایا تھا کہ بجلی اور پٹرول کی وہ قیمتیں مقرر کی جائیں کو اصل قیمت ہے ,تاجر دکاندار اور ایکسپورٹر پر جو قدغنیں ہیں ان کو ہٹایا جائے گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ عوام متحد ہو کر شٹر ڈاؤن کر کے ایک پلیٹ فارم پر آئیں گے تو یہ ان کے لیے بہتر ہو گا,ہم نے دھرنا موخر کیا تھا لیکن ہم کہا تھا ہم گھر نہیں بیٹھیں گے ,ملک بھی میں ہم جلسے کیے ہیں,اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد کی طرف پورے ملک سے لانگ مارچ کیا جائے گا ,حکومت دھرنے کے بعد طے ہونے والے معائدے پر عمل درآمد کرے.

یہ بھی پڑھیں: سپیکر  ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس