سست انٹرنیٹ، لاہور ہائیکورٹ کے کیس مینجمنٹ سسٹم کا لنک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) ملک میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی سے عوام کے ساتھ ساتھ عوام کو انصاف مہیا کرنے والے ادارے بھی متاثر ہونا شروع ہو گئے، انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث لاہور ہائیکورٹ کے کیس مینجمنٹ سسٹم کا لنک ڈاؤن ہو گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے کیس مینجمنٹ سسٹم کا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کون سا کیس کب کس عدالت میں لگے گا؟ کسی کو کچھ معلوم نہیں، لنک ڈاؤن ہونے کے باعث وکلاء اور سائلین کل کے مقدمات کی تفصیل سے تاحال بے خبر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کتنے وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں؟ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے
دوسری جانب وکلاء اور سائلین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائیکورٹ کا کیس مینجمنٹ سسٹم فوری بحال کیا جائے۔
واضح رہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی اور مسائل کا معاملہ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی زیرِ بحث لایا گیا اور اس معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں میں کافی کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔