ترنول جلسہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ملتوی ہوا: اپوزیشن لیڈر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ترنول میں جو جلسہ ملتوی ہوا تھا وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ہوا تھا کیونکہ ختم نبوت کا کیس سپریم کورٹ میں لگا ہوا تھا۔
قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کے بعد رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کو جلسہ ہر صورت میں ہو گا، حکومت کی جانب سے جلد سے جلد قاضی فائز عیسیٰ کی ریپلیسمنٹ کی جا رہی ہے، ملک میں دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے، تحریک انصاف کا پیچھا کرنے کی بجائے حکومت اور سیکیورٹی انٹیلیجنس ایجنسیز دہشت گردوں کو پکڑیں۔
ترنول جلسہ ملتوی کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو جلسہ ملتوی ہوا تھا وہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوا تھا کیونکہ ختم نبوت کا کیس سپریم کورٹ میں لگا ہوا تھا، اور سا تھ یہ بھی کہا کہ یہ آخری جلسہ ملتوی کر رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہم پر امن طریقے سے انکا ہر جگہ مقابلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کی اصل وجہ سامنے آگئی
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ڈیمانڈ ہی یہ ہے کہ نئے الیکشن فوراََ کرائے جائیں، بلوچستان میں جوحالات ہیں اس پر بحث ہونی چاہیے، بحثیت اپوزیشن لیڈر میں اس کی مذہمت کرتا ہوں، نہتے لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے، حکومت غیر سنجیدہ ہے، ہماری آواز کچلی جا رہی ہے، ان ملکی حالات کے باوجود اجلاس میں بات نہیں ہو رہی۔