چہلم حضرت امام حسینؓ، آئی جی پنجاب لاہور سے میانوالی روانہ

Aug 26, 2024 | 21:35:PM
چہلم حضرت امام حسینؓ، آئی جی پنجاب لاہور سے میانوالی روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس حضرت داتا علی ہجویریؒ کے سکیورٹی انتطامات چیک کرنے کے بعد میانوالی روانہ ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور میں چہلم حضرت امام حسین، عرس تقریبات حضرت داتا علی ہجویری کے سیکیورٹی انتظامات چیک کرنے کے بعد میانوالی روانہ ہو گئے، انہوں نے آج ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لاہور میں مصروف دن گزارا، آئی جی پنجاب متواتر فیلڈ میں موجود رہے، امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائلین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، لاہور ہائیکورٹ بھی انٹرنیٹ مسائل کا شکار ہو گیا

ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور میانوالی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے، آئی جی پنجاب میانوالی میں کمیونٹی لیڈرز سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔