آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی: فیصل کریم کنڈی

Aug 26, 2024 | 22:26:PM
آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی: فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عوامی پزیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بونیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا، جلسہ سے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، ضلعی صدر یوسف علی ، جنرل سیکرٹری اکبر علی باچا نے بھی خطاب کیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور دیگر مہمانوں کو لنگیاں پہنائی گئیں، سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان اور دیگر صوبائی قائدین بھی جلسہ میں موجود تھے۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قیام امن میں بونیر کے عوام کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، آج یہاں عوامی جوش وخروش اور دیگر پارٹیوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے، 9 مئی کا واقعہ ناقابل فراموش ہے، بھٹو شہید کا عدالتی قتل ہوا، صدر زرداری 11 سال بے گناہ قید رہے مگر وطن کے خلاف بات نہیں کی، بی بی شہید نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، شہادت کو گلے لگایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا لیڈر این آر او مانگتا ہے، جیل سے باہر آنے کی منتیں کرتے ہیں، عوامی پزیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی، خواتین کو معاشی آسودگی فراہم کرنا بے نظیر بھٹو شہید کا خواب تھا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بی بی شہید کے خواب کی تکمیل کی جانب ایک قدم ہے، ہمیں 2008 میں جب حکومت ملی تو صوبہ خیبر پختونخوا میں بدامنی عروج پر تھی، 2008 میں صوبہ کے متعدد علاقوں میں سبز ہلالی پرچم دوبارہ لہرانے کا وعدہ بی بی شہید نے کیا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ افواج، پولیس ، عوام ، صحافی ہر مکتبہ فکر کے افراد نے امن کے لئے قربانیاں دیں، 2012 میں ہم نے پرامن صوبہ حوالہ کیا مگر نااہلوں نے صوبہ بدحال کردیا، آج صوبہ میں بدامنی کا ذمہ دار سانحہ 9 مئی کا قائد اور اس کی جماعت ہے، صوبہ میں امن کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، دن دیہاڑے مسلح افراد ناکہ لگاتے ہیں، سرکاری ملازمین کو گاڑیوں سے اتارا جاتا ہے ججز اغواء ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ کیوں اور کس کی وجہ سے ملتوی ہوا؟ عمر ایوب نے اندر کی بات بتا دی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں کرپشن عروج پر ہے انصاف لانے والے کرپشن میں بازی لینے کا مقابلہ کررہے ہیں، ہر تحصیل میں عوامی سہولت کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں، بے نظیر نشوونما پروگرام کے تحت ماں بچہ کا خیال رکھا جارہا ہے، تحصیل سطح پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دیگر دفاتر بھی قائم کریں گے، گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔