بلوچستان: دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونیوالے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ساتھ مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، آئی جی پولیس بلوچستان و دیگر سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امن دشمنوں کا وار چل گیا، سیکیورٹی فورسز کا بھی منہ توڑ جواب
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی اپنے آبائی علاقوں میں روانہ کردیئے گئے، شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔