(ویب ڈیسک)ایران نے جاپانی ٹینکر پر ڈرون حملے کا امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے اسے بےکار قرار دیا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نصیر کعنانی کا کہنا ہے کہ امریکی الزامات کا مقصد اسرائیل کےغزہ میں جرائم سے توجہ ہٹانا ہے امریکا اسرائیل کےجرائم اور مظالم میں برابرکاشریک ہے۔
ہفتے کے روز پینٹاگون نے زور دے کر کہا تھا کہ ایران سے لانچ کیے گئے ڈرون نے بحر ہند میں ایک کیمیائی ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے،تہران اس سے قبل بھی امریکا کے ان دعوؤں کی تردید کرتا رہا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں "گہری طور پر ملوث" تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے جاپانی ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔
واضح رہے کہ ہفتے کو بھارتی ساحل کے قریب سمندر میں جاپانی ٹینکر پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا،حملے کے بعد جہاز پیر کو ممبئی ساحل کے قریب پہنچا جہاں بھارتی نیوی ٹیم نے اس کا معائنہ کیا، ٹیم نے ابتدائی رپورٹ میں ٹینکر پر ڈرون حملے کی نشاندہی کی،خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب حوثی بحیرہ احمر میں ڈرون اور میزائل حملے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب رات گئے امامیہ کالونی فلائی اوور پراجیکٹ کے دورے پر پہنچ گئے
حوثی حملوں کے باعت زیادہ تر کارگو جہاز اب افریقہ کے جنوبی سرے سے گزر رہے ہیں۔