(عائمہ خان )خراب ائرکوالٹی انڈیکس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے کراچی چوتھے نمبر آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے،شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور خنکی رہے گی گا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،کم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا، جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ زراعت کی مقدار 204 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ 100 سے200پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں صبح سویرے سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ موسم سرد اور خشک ہےجبکہ آج بھی آلودگی کا راج برقرار ہے۔ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا ہے،ہوا میں آلودگی کی شرح 204 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں:فوگ بڑھنے سے معمولات زندگی متاثر، موٹرویز بند، لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
دوسری جانب گلگت بلتستان میں خون جما دینے والی سردی کا زور ہے، پارہ منفی پندرہ ہونے کے باعث معمولات زندگی بھی شدید متاثر ہوئے ہیں،خیبرپختونخواکےزیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اورسردرہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرارہے، کالام کادرجہ حرارت منفی 4، دیرصفر، پاراچنار، سیدوشریف 1ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ چترال اورپشاورکا کم سے کم درجہ حرارت4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ٹھنڈے موسم میں کھرمنگ کی ندیاں اور آبشار کے حسین نظارے سمیت ندی نالے تک جم گئے، اسکردو سمیت پہاڑوں پر ہر طرف برف کی سفیدی دیکھنے میں آرہی ہے۔