(ویب ڈیسک) عالمی شپنگ کمپنی میرسک نے بحیرہ احمر میں دوبارہ سرگرمیوں کی تیاری کر لی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی قدیمی شپنگ کمپنی میرسک اپنے جہازوں کو بحیرہ احمر میں دوبارہ سے جانے کی اجازت دینے لیے تیاریاں شروع کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سفارتخانے کے باہر دھماکہ
میرسک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ ہمیں یہ مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ بحری سلامتی کے لیے قائم او پی جی کے اقدامات کے بعد تجارت کے لیے بحیرہ احمر اور خلیج عدن سے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم اس سلسلے میں پہلے جہازوں کے شیڈول کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔