پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی
صارفین کے ڈیٹا اور براؤزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار, مقامی ڈیٹا سینٹرز بھی قائم ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی اور سروسز دینے والی کمپنیوں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا جس کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق کمپنیوں کو ایک سے 3 لاکھ روپے میں کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز وصول کرنے کا اختیار ہوگا، اس عمل کے تحت کمپنیوں کے مقامی ڈیٹا سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کو سائبر حملوں کی نشاندہی اور ان کا سراغ لگانے کا اختیار حاصل ہوگا،پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹااوربراوٴزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، پارہ منفی 11 ڈگری تک گرگیا
یہ درخواست پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی تھی،اس فیصلے کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے عملی جامہ پہنایا جارہا ہے جس کا مقصد ملک میں سائبر سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔