سنچورین ٹیسٹ کا پہلاروز: جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف 3 وکٹ پر 82 رنز بنالیے

Dec 26, 2024 | 10:15:AM
سنچورین ٹیسٹ کا پہلاروز: جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف 3 وکٹ پر 82 رنز بنالیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں پہلے روز  کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ پر 82 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر سپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے، جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی اور  پوری ٹیم 211 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔قومی ٹیم کے اوپنر کپتان شان مسعود 17، صائم ایوب 14، بابر اعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کامران غلام  54 اورمحمد رضوان 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سلمان آغا 18 رنز بناسکے، عامر جمال نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، خرم شہزاد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے آج ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والےکاربون بوش نے 4  وکٹیں حاصل کیں۔

211 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے بیٹنگ شروع کی تو آغاز میں اسے بھی نقصان اٹھانا پڑا۔ٹرسٹن اسٹبس 9، ریان ریکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زور زی 2 رنز  پر آؤٹ ہوئے۔ ایڈن مارکرم 47 اور ٹمبا باووما 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود ، صائم ایوب ، بابراعظم،کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامرجمال، نسیم شاہ ،خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائےگا۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ  کنڈیشن فاسٹ بولرز اور بیٹرز کیلئے سازگار ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے فاسٹ بولر محمد عباس کو اگست 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا ہے، آج کے میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنےاپنے سکواڈ میں کوئی سپیشلسٹ سپنر شامل نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا