بہترین معیارکے باعث پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ
چاول کی ایکسپورٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 78 فیصد اضافے کے ساتھ 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے چاول کی ایکسپورٹ دوبارہ شروع کرنے کے باجود پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا ,ماہرین نے چاول کی ایکسپورٹ میں اضافے کی بنیادی وجہ پاکستانی چاول کی بہترین کوالٹی کو قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ تمام خدشات کی نفی کرتے ہوئے نومبر میں پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں حجم کے لحاظ سے 17 فیصد اضافہ ہوا ، نان باسمتی چاول کی ایکسپورٹ نومبر 2024 میں 781,882 ٹن رہی جو گزشتہ سال نومبر میں 665,851 رہی تھی جبکہ جولائی تا نومبر کے پانچ مہینوں کے دوران باسمتی چاول کی ایکسپورٹ 51 فیصد اضافے کے ساتھ 370,000 رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 244,664 ٹن رہی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستانی چاول نے2024 میں عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھائی ,مشرق بعید کے ممالک انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور اور فلپائن جیسے ممالک میں چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:کرم میں 100 بچوں کی اموات غلط خبر ہے: بیرسٹر سیف
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2023-24 میں چاول کی ایکسپورٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 78 فیصد اضافے کے ساتھ 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 35 فیصد اضافے کے ساتھ چاول کی ایکسپورٹ 1.515 ارب ڈالر رہی جس میں بھارت کی جانب سے چاول کی ایکسپورٹ نہ کیے جانے اور پاکستانی چاول کی اعلیٰ کوالٹی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔