جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان

Dec 26, 2024 | 10:29:AM
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جاپان ائیر لائنز کے سسٹم پر سائبر حملے سے سیکڑوں ملکی اور غیرملکی پروازیں متاثر ہوئیں۔

جاپان ائیرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سسٹم پر سائبر حملے سے کمپنی کا اندرونی اور بیرونی نظام متاثر ہوا،  سسٹم میں خرابی کا باعث بننے والے ایک راؤٹر کو بند کیا گیا اور آج( جمعرات) کے لیے متعدد پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی۔

رواں ہفتے کے شروع میں امریکن ایئرلائنز نے ایک گھنٹے کے لیے تمام پروازوں کو مختصر طور پر گراؤنڈ کردیا تھا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ پروازوں کو نیٹ ورک ہارڈویئر میں شامل تکنیکی خرابی کے باعث گراؤنڈ کیا تھا تھا۔ اس معمولی خرابی کے باعث کرسمس کے موقع پر ہزاروں افراد کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : بہترین معیارکے باعث پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ

ماضی قریب میں امریکا، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کو سائبر حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ 2 برس قبل امریکا کے متعدد بڑے ایئرپورٹس کو سائبر حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی ویب سائٹس ڈاؤن ہو گئی تھیں۔